pothwarlink.com

TV Channel

کلرسیداں ،گوجرخان ،کہوٹہ ،راولپنڈی ،مری،روات اور پورے پوٹھوار کی خبریں اور ویڈیوز ہر لمحہ اپ ڈیٹ ہونے والا پہلا آن لائن اخبار
www.pothwarlink.com

3:28
پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ ۔سیٹھ عبدالروف بٹ کے بہنوئی اور سابقہ بلدیہ ممبر عاطف اعجاز بٹ کے سسر یاسر اکبر بٹ ایڈووکیٹ محمد عامر بٹ کے والد اکبر بٹ ایڈووکیٹ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے نمازہ جنازہ کلرسیداں گراونڈ میں ادا کی گئی جس میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد سابق چیئرمین چوہدری شفقت محمود ۔راجہ ندیم احمد ۔محمد زبیر کیانی ۔سید راحت علی شاہ ۔چوہدری صداقت حسین ۔سابق بلدیہ ممبر عابد زاہدی ۔شیخ حسن ریاض ۔چوہدری اخلاق حسین ۔حاجی محمد اسحاق ۔مقامی تاجر حاجی ریاست حسین ۔شیخ خورشید احمد ۔مسعود احمد بھٹی ۔نعیم بنارس پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلع صدر چوہدری ظہیر احمد ۔چوہدری محمد ایوب ۔محمد فیاض کیانی نویداختر مغل سابق نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس ۔پنجاب بار کونسل کے ممبر چوہدری واصف ایڈووکیٹ ۔راجہ محمد اسرار لیکل ایڈوائزر بلدیہ کلرسیداں ۔عامر بھٹی ایڈووکیٹ ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قمر ایاز ۔محسن نوید سیٹھی ۔سمیت شہریوں تاجروں نے شرکت کی ۔۔۔۔محمد جاوید اقبال کلرسیداں پریس رپورٹر
4 days ago
1:38
کہوٹہ سے راجہ پرویز اقبال کی رپورٹ ۔ اہل سنت و جماعت،الوکیل ہیومین پروٹیکشن سیل اور بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے زیراہتمام کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم سیاہ منایا گیا۔ تفصیلات کےمطابق اہلسنت و جماعت،الوکیل ہیومین پروٹیکشن سیل اور بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے زیر اہتمام یوم سیاہ منایا گیا۔ یوم سیاہ یکجہتی میں سول سوسائٹی، سماجی شخصیات، تاجر اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ احتجاج میں شرکاء نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں ہوئی تھی جبکہ سیاہ پرچم،پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان زندہ باد پاک فوج کے زندہ کے بلند شگاف نعرے لگائے۔اور مودی اور انڈین فوج کے خلاف نعرے لگائے۔ علمائے کرام نے نہتے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے جمہوریت کے نام نہاد دعویدار بھارت نے کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے سے بھارتی عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور طاقت کا بے جا استعمال کر رہا ہے ۔ گزشتہ بارہ روز سے کرفیو لگا کر کشمیریوں کو گھروں میں محصور کر دیا گیا ہے ، مقبوضہ کشمیر مین بھارت کی دھشت گردی پر دنیا کی خاموشی باعث تشویش ہے۔ احتجاجی مظاہرہ میں وکلاء نے بھی خطاب کیا اور شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیر سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اس سے قبل وکلاء نے احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے صدر راجہ افشار نے کی۔احتجاج میں مولانا پیر سید زبیر احمد حسین شاہ، مولانا ادریس ہاشمی ،جماعت اسلامی کہوٹہ کے ابرار عباسی،مولانا آصف قادری، ڈاکٹر محمد عارف قریشی،خاور ریاض قادری و دیگر نے خطاب کیا۔آخر میں دورد سلام پیش کی گیا اور ملک و ملت کے لیے دعا کی گئی۔
6 days ago